میرٹھ (بھاشا)ضلع کے لٹ پوراگائوں میں ایک خاتون اوراس کے تین بچوں کی مشتبہ حالات میں آگ سے جھلس کر موت ہوگئی۔پولیس ابھی تک اس بات پر اتفاق نہیں کرسکی ہے کہ خاتون اور اسکے بچوںکو جلا کر قتل کیا گیا ہے یا خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ خود سوزی کی ہے حالانکہ خاتون کے مائیکے والوں نے واردات کو قتل بتاتے ہوئے شوہر سمیت سسرال کے پانچ افراد کو نامزد کرایا ہے۔واردات کے بارے میں تحقیقات کے بعد آج صبح افسران بھی جائے موقع پر پہنچے اورانھوں نے متوفیہ کے پڑوسیوں اورگائوں کے لوگوں سے واردات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ضلع پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق متوفیہ کانام ببیتا(۳۰) ہے اس کے بچوں کے نام انجلی (۶)، مونو(۵)اورکالو(۴) ہیں۔متوفیہ کے بھائی راکیش نے شوہر سمیت سسرال کے پانچ افراد کو نامزد کرتے ہوئے جہیز استحصال کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ واردات کے بعد متوفیہ کے سسرال والے فرارہوگئے۔بھاون پور تھانہ انچاروندھیا چل تیواری نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔