کانپور(نامہ نگار)جہیز میں موٹرسائیکل نہ ملنے سے سسرال والے بہوکو پریشان کیاکرتے تھے جس کی وجہ سے عاجز آکر بہو نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔مائکے والوں نے سسرال والوں کے خلاف جہیزاستحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے بیٹی کو مارنے کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے لاش کوقبضہ میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق اروریہ کے آئینہ گائوں کے باشندے راج کمار نے اپنی بیٹی کی شادی تین سال قبل بلہور کے باشندے روی سکسینہ سے کی تھی۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ شوہر اورسسرال والوں نے شادی کے چھ ماہ بعد موٹرسائیکل کا مطالبہ کیا تھا اس سلسلے میں پردھان اورگائوں والوں کے درمیان تصفیہ بھی ہوگیاتھا۔ لیکن اتوار کو ان کی بیٹی سے موٹرسائیکل کے مطالبہ پورانہ ہونے پر اسے پیٹ کر پھانسی پرلٹکا دیا۔ انھوں نے بتایاکہ جب انھوں نے بیٹی کی لاش کو دیکھا تو ان کے گلے پر نشان پڑے ہوئے تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اورتفتیش شروع کردی ہے۔لڑکی کے والدین نے سسر، نند کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرادیاہے ۔ ا
یس اونے بتایاکہ لڑکی کے شوہر اورساس کو گرفتارکرلیاگیا ہے جب کہ سسر، نند، جیٹھ فرار ہوگئے۔