مظفرنگر(بھاشا)مظفرنگرضلع میں ایک خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ خودکشی کرنے والی کی شناخت عرفانہ کے طورپر کرلی گئی ہے۔پہلی ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہواہے کہ متاثرہ نے گھریلو تنازعہ کے سبب خودکشی کی ہے ایک دیگر واقعہ میں کھتولی میں ایک ۳۲سالہ خاتون کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ خاتون کی جائے موقع پر ہی موت ہوگئی ابھی تک یہ واضح ہو نہیں سکا ہے کہ خاتون حادثہ کے سبب چھت سے نیچے گری تھی یا اس نے خود کشی کی ہے۔