گورکھپور(نامہ نگار)بیتیا احا طہ واقع پریم چندر پارک کے قریب آج صبح لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے لاش کی شناخت ریلوے ملازمین کے طورپر کی گئی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق شاہ پور علاقہ کے آزاد نگر بچھیہ کا باشندہ رام بدن(۵۸)شمال مشرقی ریلوے ورکشاپ میں ملازمین تھا کل دوپہررام بندن جوٹی کیلئے گھر سے روانہ ہوا۔آج صبح بیتہ احاطہ واقع منشی پریم چندپارک کے قریب راہ گیروں نے سڑک پر پڑی ہوئی ایک لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔موقع پر پہنچ کر کینٹ پولیس نے جیل سے ملے کاغذات کی بنا پر لاش کی شناخت رام بدن کے طورپر کی۔پولیس نے رام بدن کے اہل
خانہ کو اطلاع دی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔