لکھنؤ(نامہ نگار)سروجنی نگرعلاقے میں ایک خاتون کھاناپکاتے وقت مشتبہ حالات میںآگ کی زدمیںآکر جھلس گئی۔اہل خانہ نے اسے فوری سول اسپتال میںداخل کرایا،جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بتاتے ہوئے بھرتی کرکے علاج شروع کردیا۔ سروجنی نگرکے اموسی کے نزدیک رہنے والاکیٹررس کاروباری شیورام لودھی کی بیوی راما بدھ کی دیرشب گھرمیںکھاناپکارہی تھی تبھی وہ اچانک مشتبہ حالات میںآگ کی زدمیں آگئی۔ راما کے شورمچانے پر شیوسمیت دیگرلوگ موقع پرپہنچے اور کسی طرح سے آگ کوبجھایا۔ راما کاعلاج سیول اسپتال میںچل رہاہے ۔ بتایاجار
ہا ہے کہ شوہر وبیوی کے درمیان ہوئی کہاسنی کے بعد راماآگ کی زدمیں آئی تھی۔