کانپور (نامہ نگار)نوبستہ تھانہ علاقہ میں بی اے سی کے طالب علم نے بیماری سے پریشان ہو کرخودکشی کرلی۔موقع پر پہنچ کرپولیس نے معاملے کو مشتبہ قراردیتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔جب کہ اہل خانہ خودکشی کی کوئی وجہ نہیں بتاسکے۔
موصولہ خبر کے مطابق شنکر اچاریہ علاقہ کے باشندہ مہندرکمار ورما پیراشوٹ فیکٹری میں ملازمت کرتاہے۔ اس کا بـڑابیٹاا من آنند ورما(۲۰)بی اے سی سال دوئم کا طالب علم تھا۔طالب علم کے اہل خانہ نے بتایاکہ گزشتہ شب امن نے گھروالوں کے ساتھ کھانا کھایا اور کمرے میں سونے کیلئے چلا گیا۔جمعہ کی صبح جب امن دیرتک کمرے سے نہیں آیا تو امن کی ماں نے اس کی لاش پھانسی پر لٹکتی ہوئی دیکھی۔امن کے والد نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو نیچے اتارا۔ اہل خانہ نے امن کے خودکشی کئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ایس اوراجیش پاٹھک نے معاملے کو مشتبہ قراردے کر لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورتفتیش شروع کردی۔