لکھنؤ۔(نامہ نگار)آشیانا تھانہ علاقہ میں بدھ کی شب فرنیچر کاریگر نے پنکھے کے ہک میں ساڑی کا پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی اطلاع متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو دے دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق آشیانا تھانہ علاقہ میں بدھ کی شب فرنیچر کاریگر سیکٹر جی کے باشندہ سندیپ راٹھور نے پنکھے کے ہک میں ساڑی کا پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی سندیپ راٹھور کا ایک بھائی اور تین بہن ہیں۔ متوفی کی ماں جنک دلاری نے بتایا کہ اس کے شوہر کی موت تین سال قبل ہوگئی تھی۔ جو فوج کے سبکدوش ملازم تھے۔ شوہر کی موت کے بعد سندیپ فرینچر کا کام کرکے گھر کے لوگوں کی مدد کرتا تھا۔