لکھنؤ (نامہ نگار)بازار کھالہ علاقہ میں ایک قلی کی مشتبہ حالت میںموت ہوگئی ۔ لاش پڑی دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ بازار کھالہ کے مویا پل کے نیچے جھونپڑی میں رہنے والے (۴۵) سالہ شنکر مال گودام تراہے پر مردہ حالت میں پڑا ملا۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی موقع پر پہنچی بازار کھالہ پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ انسپکٹر بازار کھالہ نے بتایا کہ شنکر قلی کا کام کرتا تھا اور نشہ کا عادی تھا ۔ منگل کی رات وہ اپنے کنبے والوںسے یہ کہہ کر نکلا کہ وہ کام پر جارہا ہے۔ رات بھر وہ واپس نہیں آیا اور صبح اس کی لاش مال گودام کے باہر پڑی ملی۔ پولیس کا خیال ہے کہ شنکر کی موت گودام کے مال کے نیچے دب کر ہوئی ہے۔