گورکھپور(نامہ نگار)بشارت پورمیں ر ہنے والی ایک بزرگ خاتون کی مشتبہ حالت میںموت ہوگئی ۔ خاتون کی خون آلودہ لاش بسترپرپڑی ہوئی ملی ۔ان کے ایک ہاتھ کی نس کٹی ہوئی تھی اورجسم پرزخم کے نشان تھے۔اہل خانہ نے اندیشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے بیمار تھی اسلئے پریشان ہوکر انھوں نے خود کشی کرلی۔موصولہ خبر کے مطابق شاہ پورعلاقہ کے بشارت پورسینٹ جان چرچ
کے قریب رہنے والی ایلسی پاٹھک(۸۳)کے بیٹے انڈریوپاٹرکانوینٹ اسکول میں ٹیچر ہیں ایلسی گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھی اوران کا علاج بھی کرایاجارہاتھا۔بیٹے اوربہو کے ملازمت پر جانے کے بعد ایلسی گھر پر تنہا تھی۔دوپہر جب ان کی بہوسنیتا گھر پہنچی تو انھوں نے ایلسی کوشدید زخمی حالت پر بستر پر پڑی ہوئی دیکھا گھر کاسامان صحیح حالت پر تھا۔ سنیتا نے اپنے شوہر کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔گھر پہنچنے کے بعد ایلسی کے بیٹے ا نٹریو نے پولیس اوررشتہ داروں کو اطلاع دی۔موقع پر پہنچنے کے بعد ایس پی سٹی ستیندر کمار سنگھ وسی او اجے کمار نے ابتدائی تفتیش کی۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایاکہ اسکول جانے کے بعد انھوں نے گھر کے باہر کا دروازہ بند کردیاتھا۔مکان کاپچھلا حصہ ہمیشہ بند رہتاہے۔دروازہ ہلکے سے کھولنے پر کھل جاتاہے اوراسی راستے سے وہ گھر میں جاتے تھے۔الٹرویو نے بتایاکہ ایلسی طویل عرصہ سے بیمار تھی انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اپنی بیماری سے پریشان ہو کر انھوں نے خود کشی کرلی۔ ایس پی سٹی نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران خود کشی کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔فی الحال پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعدہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔