مظفر نگر(بھاشا)ضلع کے سلیم پور گاؤں میں ۱۹سالہ لڑکے نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت مکیش کے طور پر کی گئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم وجوہات کے سبب وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ لڑکے کے کمرے سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔ترجمان نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔