بریلی(نامہ نگار)۔کل رات مڑھی ناگ پلیا کے نیچے ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی ۔بتایا جارہا ہے کہ نوجوان رودر پور سے بریلی آرہاتھا۔ لاش کی شناخت ہونے کے بعد پولیس نے اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔خبر کے مطابق سبھاش
نگر تھانہ علاقہ کے محلہ مڑی ناتھ کے باشندے دانویر کی لاش کل مڑھی ناتھ ریلوے پلیا کے نیچے پڑی پائی گئی۔ پوسٹ مارٹم ہائو س میں موجودمتوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دانویر اترانچل کے رودرپور علاقے میں کسی فیکٹری میںملازمت کررہاتھااور اس نے کچھ دن قبل رودرپورمیںکسی لڑکی سے شادی کرلی تھی،اوروہیں پرہی کرائے کے مکان میں رہتاتھا۔شاد ی کے بعدسے وہ ا پنے گھروالوںسے بہت کم ملتاتھا۔لیکن کل وہ گھروالوںسے ملنے کیلئے رودر پور سے بریلی روانہ ہواتھا۔ لیکن وہ گھر نہیں پہنچا۔کل رات لوگوںنے اس کی لاش کوپلیا کے نیچے پڑاہوادیکھاتواس کے اہل خانہ کواطلاع دی۔ موقع پرپہنچ کرانھوںنے لاش کی شناخت کرلی ۔اہل خانہ نے اندیشہ ظاہر کیاہے کہ بس میں دانویر کے ساتھ موجود کسی شناسانے اسے زہر دے کرقتل کردیا۔پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔