لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔نگرام علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ خاتون نے خود کشی کیوں کی اس بات کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ نگرام کے دیوتی گاؤں کا رہنے والا کسان انگور اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل کی رات انگور اور اس کی ۵۰ سالہ بیوی سیوری کھانا کھانے کے بعد سو گئے تھے۔ صبح جب گھرکے لوگ بیدار ہوئے تو انہوں نے دیکھا تو سیوری گھر میں نہیں تھی۔ گھر کے لوگ جب مویشی باندھنے والی جگہ پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ سیوری کی لاش دھمنی میں رسی کے سہارے لٹک رہی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کے بعد سیوری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔