کانپور،( نامہ نگار) چکیری تھانہ علاقہ میں سڑک کے کنارے سے ایک نوجوان کی لاش ملنے سے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کے بعد اہل خانہ کو واردات کی اط
لاع دی۔نوجوان کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کے قتل ہونے کا الزام عائد کیاہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے خبر کے مطابق ستبری روڈ علاقہ میں رہنے والے ۳۲؍سالہ سونو کی لاش شام نگر علاقہ میں ملنے سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد نوجوان کی جیب سے برآمد کاغذات کی بنیاد پر متوفی کی شناخت کرتے ہوئے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچنے کے بعد اہل خانہ نے بیٹے کو قتل کئے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایس او آلوک یادونے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہو اکہ متوفی نوجوان کے نشہ کا عادی تھا۔انھوں نے کہا کہ فی الحال نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا جارہاہے ۔رپورٹ ملنے کے بعد واضح طورپر کچھ کہا جاسکتاہے۔