امروہہ : اتر پردیش میں امروہہ کوتوالی علاقے میں کل رات مشتبہ حالت میں ایک نوشادی شدہ لڑکی کی موت ہو گئی۔ اس کے مایئکے والوں نے سسرال والوں پر جہیز کے لئے قتل کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ امروہہ کوتوالی علاقے کے تلوار شاہ کے دانش منصوری کی بیوی بشری کی لاش کمرے میں پڑی ملی۔ مرادآباد کے انوار کی بیٹی بشری کی شادی پانچ ماہ پہلے ہوئی تھی۔ انوار کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے اس کے سسرال والے جہیز کی مانگ کے سلسلے میں اسے پریشان کرتے تھے اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان لوگوں نے بشری کو قتل کر دیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ بشری کے اہل خانہ کی تحریر پر سسرال والوں کے خلاف جہیز ی قتل کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزم لوگ گھر چھوڑ کر فرار ہیں۔