قاہرہ…مصر ی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 12ساتھیوں کو 17،17برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ قاہرہ کی ایک عدالت نے مرسی اور اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے 12حامیوں کو پر تشدد مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزا سنائی۔ انہوں نے اکتوبر میں مظاہروں کے دوران جامع الاظہر کے صدر دفاتر پر حملہ کیا تھا۔ ادھر معزول صدر محمد مرسی نے ملکی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوجی بغاوت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو ملک میں استحکام پیدا نہیں ہو سکے گا۔