قاہرہ: مصر کی راجدھانی قاہرہ کے قبطی گرجا گھر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ (داعش) نے لے لی ہے ۔داعش سے وابستہ عمق خبررساں ایجنسی کے ذریعہ سے اس نے یہ بیان جاری کرکے اتوار کو ہوئے اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مزید حملے کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔
بیان میں اس نے کہا ہے کہ چرچ کے اندر ابو عبداللہ المصری نے خودکش حملہ کیا تھا۔ حالانکہ سرکار نے خودکش حملہ آور کا نام محمود شفیق محمد مصطفی بتایا تھا۔ اس پر داعش کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ قاہرہ کے قبطی چرچ میں ہوئے حملے میں25 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے تھے ۔