قاہرہ، 12 دسمبر (رائٹر) مصری سلامتی دستوں نے کل رات قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل پر چھاپہ مارکر 11 قطری شہریوں کو گرفتار کرلیا۔سرکاری اخبارالاہرام کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں چار قطری پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوپایا ہے کہ جن دفاتر پر چھاپہ مارا گیا ہے .
ان کا تعلق قطری چینل سے تھا یا نہیں۔قاہرہ میں الجزیرہ کے دفاتر تین جولائی سے بند ہیں جب مرسی کی معزولی کے چند گھنٹہ اور سلامتی دستوں نے یہاں چھاپہ مارا تھا حالانکہ قطر سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا چینل اب بھی مصر میں دیکھا جاتا ہے۔
الاہرام نے بتایا ہے کہ الجزیرہ کے دفتر کیمروں اور ریکارڈنگ کے آلات کے ساتھ ہتھیار بھی تھے جنہیں بغیر لائسنس والے ٹرانسمیٹروں کے ساتھ ضبط کرلیا گیا ہے۔تین جولائی کو جو مصری فوج نے اسلام پسند صدر محمد مورسی کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا تھا تبھی سے قاہرہ حکومت کے قطر کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔خلیجی امارات اخوان المسلمین کی حکومت کو کافی مالی امداد دیتا تھا اور انہوں نے فوج کی اس بغاوت اور اس کی تحریک کو کچلنے کی سخت مذمت کی تھی۔