مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے اخوان المسلمین کے متعدد ارکان کو گرفتار کرلیا۔
جمعرات کو مصر کے قومی سلامتی کے ادارے کے سامنے ہونے والے دھماکے کے بعد، سیکورٹی اہلکاروں نے اخوان المسلمین کے تیئیس ارکان کو گرفتار کر لیا۔ اس دھماکے میں انتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے کی ذمہ داری، داعش دہشت گردوں سے وابستہ ولایت سینا نامی گروہ نے قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے اور تمام عرب ممالک سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ، اس گروہ کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیں۔ واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے ارکان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد، ان کی حمایت میں وسیع پر مظاہرے کئے تھے جس پر مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اس گروہ سے وابستہ متعدد ارکان کو ہلاک جبکہ سیکڑوں دیگر کو گرفتار کر لیا۔