قاہرہ…مصر میں بسوں کے تصادم میں ٣٣ افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق مصر کے جنوبی علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ صحرائی ہائی وے پر
قصبے کے قریب سے گزرتے ہوئے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں اورایک تیسری بس ان کے ملبےمیں جا گھسی، حادثے میں 30افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
قاہرہ: مصر کے جزیرہ نما علاقے سنائی میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ٣ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے جزیرہ نما علاقے سنائی کے جنوبی علاقے میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ایک بس شرم الشیخ سے آ رہی تھی جب کہ دوسری بس مصر کے صوبے نیل ڈیلٹا سے آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں روسی، یمنی اور سعودی شہری بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔