اسلامی ملبوسات، اچھی شہرت، پیشہ ورانہ مہارت پارٹی ٹکٹ کی شرائط
مصری سلفی سیاسی جماعت سلفی نور پارٹی کو ایسی خواتین انتخابی امیدواروں کی تلاش ہے جو پہلے سے اسلامی حجاب کا اہتمام کرتی ہوں۔ سلفی جماعت نے
ایسی امیدواروں کی تلاش مصری پارلیمنٹ متوقع انتخابات کے لیے شروع کر دی ہے۔
سلفی پارٹی کے سربراہ یونس مخیون کے مطابق ” اس حوالے سے ہماری جماعت نے کچھ شرائط طے کی ہیں۔ پردے اور اسلامی شعائر کی پابندی ہماری امیدواروں کے لیے اسی طرح ضروری ہے جس طرح مرد امیدواروں کے لیے بعض شرائط کا پورا کیا جانا ضروری ہے۔”
شرئط کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” ان شرائط میں اچھی شہرت کا حامل ہونا، اسلامی لباس کا استعمال کرنا، اور پیشہ ورانہ اعتبار سے موزوں تجربے کا حامل ہونا شامل ہے۔”
نور پارٹی کی امیدوار مروا ابراہیم القماش 2011 کے پارلیمانی انتخابات مین حصہ لیا تو اپنے انتخابی اشتہار پر اپنی تصویر کے بجائے شوہر کی تصویر شائع کرائی تھی۔
بعض دوسری سلفی امیدوار خواتین نے اپنے انتخابی پوسٹرز پر اپنی تصاویر کی جگہ گلاب کے پھولوں شائع کرائے تھے۔ واضح رہے 2011 میں سلفی پارٹی نے 20 فیصد نشستیں جیتیں تھیں۔ سلفی پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرف کے بعد عبوری حکومت کا حصہ بنی اور اس کا ساتھ دیا۔