
بینک اکاؤنٹ میں موجودخطیر دولت کے علاوہ وہ نہایت بیش قیمت دو کوٹھیوں کا بھی مالک ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کا یہ کروڑ پتی بھکاری صوبہ المنیا کے شہر بنی مزار شہر سے تعلق رکھتا ہے۔
المنیا گورنری کے ایک مقامی مصری شہری محسن عبدالکریم جو کہ کامل کے بنک بیلنس اور دو پلازوں سے واقف ہیں، کا کہنا ہے کہ میں ایک روز بینک میں اپنے کسی کام سے گیا تو دیکھا کہ کامل بھی بینک کی ایک دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھا ہے۔ دریافت کرنے پر ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ بھکاری یہاں بھیک مانگنے نہیں بلکہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع رقم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے آتا ہے۔
بینک ملازم نے یہ بھی بتایا کہ کامل دن بھر کی کمائی کا ایک بڑا حصہ یہاں جمع کرا دیتا ہے۔