مقبوضہ بیت المقدس۔05دسمبر:یو این این)اسرائیلی حکومت نے مصرکی سرحد سے متصل کنکریٹ دیوار کی طرح اب اردن کی سرحد سے متصل سرحد پر بھی ایک مضبوط دیوار کی تعمیرکا منصوبہ تیار کرلیا ہے، اس منصوبے پر جلد ہی عمل درا?مد شروع کردیا جائے گا۔اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے اخبار “معاریف” کو بتایا کہ اردنی سرحد سے متصل علاقوں پر کنکریٹ کی ایک مضبوط دیوار کی تعمیر کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، اس پر جلد ہی کام شروع کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی فوجی عہدیدار کنرل عیرن اوفیر نے بتایا کہ مصرکی سرحد پرزیر تعمیر کنکریٹ کی دیوار اسرائیل کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے دیواروں کی تعمیر کا یہ ا?خری منصوبہ نہیں بلکہ اب اردن کی سرحد کے ساتھ بھی دیوار کی تعمیرشروع کی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اردن کے علاوہ بھی سرحدی علاقوں میں دیواروں کی تعمیرات کے منصوبے زیرغور ہیں تاہم انہوں نے دوسرے علاقوں کی دیواروں کی اسکیموں کی نشاندہی نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں صہیونی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ مصرکی سرحد سے متصل علاقے میں شمالی رفح سے ایلات شہر تک 245 کلومیٹر طویل دیوار کا منصوبہ روبہ عمل ہے جس پر ڈیڑھ ارب شیکل کی لاگت ا?ئے گی۔