مصری پولیس کے اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مارکر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ پولیس اہلکار منگل کے روز ایک قبطی مسیحیوں کے گرجا گھر کے باہر حفاظت کے لیے مامور تھا۔ یہ گرجا گھر دارالحکومت کے جنوب میں اہک شہر میں قائم ہے۔
پولیس اہلکار گولی لگنے کے فوری بعد موقع پر ہلاک ہو گیا ہے۔ حملہ آوروں نے اپنے چہروں کو نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا۔ بدھ کے روز سے قبطی مسیحی فرقے
کے گرجا گھروں کی نگرانی اور حفاظت سخت کر دی گئی تھی۔
قبطی مسیحی فرقہ مصر کی مجموعی آبادی کے دس فیصد پر مشتمل ہے۔ واضح رہے مصر کی آبادی پچاسی ملین ہے۔ یہ مسیحی فرقہ بالعموم امن پسندی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔
مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوجی سربراہ کے ہاتھوں برطرفی کے بعد سے مصر میں غیر معمولی صورت حال ہے۔ تاہم اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ساتھ اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ نہ ہی مسیحیوں کے خلاف کسی کارروائی کا وہ حصہ ہے۔