لکھنوجون : مسلم مہیلا جاگرک منچ اور کنیزان زہرا نے آخر کار سرکار کی بے توجہی اور شیعہ وقف بورڈ میں وسیم رضوی کی غیر قانونی تقرری کے خلاف چھوٹے امام باڑہ کے داخلی دروازہ پر تالا لگادیا ۔خواتین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا اور انہیں تسلیم نہ کیا گیا تو بھوک ہڑتال جاری رہے گی اور امام باڑہ کو کسی بھی سیاح کے لئے نہیں کھولا جائیگا ۔خواتین نے کہا کہ ہم سات دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں مگر سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اب ہم ہر قربانی کے لئے تیار ہیں چاہے جان بھی دینی پڑے لیکن اب مطالبات منواکر ہی اٹھیں گے ۔اس سرکار کو اقلیتوں سے کتنی محبت ہے اس سے اندازہ ہوتاہے کہ اقلیتی طبقے کی
خواتین سات دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور سرکار بے خبری کا مظاہرہ کررہی ہے ۔یہ سرکار مہیلا سرکشا کی بات کرتی ہے مگر ہمیں پوچھنے کوئی نہیں آیا ۔اسکے تمام وعدے جھوٹے ہیں ۔خواتین نے کہاکہ اگر جلد ہی مطالبات پورے نہ کئے گئے تو بڑے اما م باڑے پر بھی تالا ڈال دیا جائیگا۔