لال گنج رائے بریلی(نامہ نگار) دیہی روزگار خدمتگاروں نے اپنے مطالبا ت کی حمایت میں بلاک صدر دفتر پر مظاہر ہ کیا اوروزیراعلیٰ کومخاطب عرضداشت بلاک ترقیات افسرکو سپردکی ۔ واضح رہے کہ ریاست کے ۴۰ہزار دیہی روزگار خدمتگارو ںکو وزیراعلیٰ نے انتخابا ت سے قبل باقاعدہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن انھیں ابھی تک باقاعدہ نہیں کیاگیا۔تنظیم کے جلسہ میں فیصلہ کیاگیا ۱۸ ؍ستمبر کوریاست کے ضلع صدر دفاترپرریلی کی جائے گی۔