لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ ۱۸ نکاتی مطالبات کی حمایت میں عوامی بہبود کمیٹی کے زیر اہتمام سیکڑوں لوگو ں نے کوٹھاری بندھو پارک میں ایک روزہ دھرنا دیا۔ دھرنے پر بیٹھے ہوئے لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب عرضداشت تالکٹورہ تھانہ انچارج ارون پرتاپ کو سپرد کی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ موصولہ خبر کے مطابق جمعرات کی شام سیکڑوں لوگ عوامی بہبود کمیٹی کے زیر اہتمام کوٹھاری بندھو پارک میں جمع ہو گئے ۔ لوگوں نے کمیٹی کے قومی صدر شیوا کانت ترپاٹھی کی قیادت میں اٹھارہ نکاتی مطالبات کی حمایت میں کوٹھاری بندھوپارک میں دھرنا دیا۔ دھرنے میں موجود لوگوں کے اہم مطالبات میں مغربی اسمبلی حلقہ علاقہ میں پینے کے پانی کا بندوبست، بجلی تخفیف ختم کرنے، صفائی بندوبست درست کرنے، عالم نگر میں زیر تعمیر پل کے کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے، دین دیال یونیورسٹی میں ایم اے، بی ایڈ نصاب شروع کرنے، حیدر کینال نالے پر شاہراہ تعمیر کرانے، میٹرو کو راجہ جی پورم کالونی سے ہوکر چلانے، عالم نگر ریلوے اسٹیشن سٹی بسوں کو چلانے، منی اسٹیڈیم میں بین الاقوامی جیسے ۱۸مطالبات شامل ہیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد تالکٹورہ تھانہ انچارج ارون پرتاپ سنگھ مظاہرین کے درمیان پہنچے جہاں مظاہرین نے
وزیر اعلیٰ کو مخاطب عرضداشت انہیں سپرد کی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔