گورکھپور(نامہ نگار)ثانوی اساتذہ یونین (چیتن نارائن گروپ)کے عہدیداران نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے مطالبہ کے سلسلے میں ڈی آئی اوایس دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔اس سلسلے میں یونین کے عہدیداران نے ڈی آئی او ایس کوسات نکاتی عرضداشت سپرد کی۔عرضداشت کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کووقت پر تنخوان اداکی جائے ، تقرری کے معاملے میں کوتاہی ، جان بوجھ کرفائیلوںکوروکناجیسے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جائے اساتذہ نے انتباہ دیا ہے کہ اگرمطالبات منظورنہ کئے گئے توایسوسی ایشن تحریک شروع کرنے پر مجبورہوگی جس کی تمام ترذمہ داری افسران پر ہوگی۔ افسران نے جلد ہی مسائل حل کئے جانے کی یقین دہانی کرانے کے بعد دھرنے
کوختم کرادیا۔