گورکھپور (نامہ نگار)خاتون خانساما بہبود کمیٹی کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ دفتر پر دھرنا ومظاہرہ کیا گیا۔ خانساماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بہبود کمیٹی کے ریاستی صدر رام للت ورما نے کہا کہ اہم کام انجام دینے والی کھانا پکانے والیوں کے ساتھ سوتیلا سلوک ریاستی حکومت کررہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے سنگین نتائج ۲۰۱۴کے پارلیمانی انتخاب میں ریاستی حکومت کو بھگتنا پڑے گی۔ مسٹر ورما نے کہا کہ نئے نئے سرکاری احکامات جاری کرکے آج برسوں سے کام کرنے والی خاتون خانساماؤں کے روزگار کو ریاستی حکومت نے ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ۱۶ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر سات نکاتی مطالبات کی حمایت میںد ھرنا دیا گیاتھا۔ لیکن ابھی تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ کرنے کے لئیے مرکزی وریاستی حکومتیں دونوں اس کے لئے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خانساماؤں کی بقیا یا تنخواہ بھی ابھی تک ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے علاقائی جنرل سکریٹری رام پال پانڈے نے کہا کہ مرکزی وریاستی حکومت مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ کو اضافہ کرنے جارہی ہے لیکن ریاستی حکومت غریب خانساماؤں کے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے۔ دھرنے پر وندراوتی دیو، ناظمہ خاتون، انجو دیوی، سریتا دیوی، کرشنا دیوی، رما شنکر گوڑ، پرتیمادیوی، کرن دیوی سمیت کثیر تعداد میںخاتون خانسامائیں موجود تھیں۔