بارہ بنکی(نامہ نگار)۔اترپردیش ریاستی کتائی کمپنی میں بدعنوانی اور منیجر ایم پی اوستھی کے خلاف مل مزدور ۹؍ستمبر سے کتائی مل کے گیٹ پراپنے پانچ نکاتی مطالبہ کی حمایت میں دھرنادے رہے ہیں۔ ان کامطالبہ ہے کہ جب تک انکے مطالبات منظور نہیں کئے جائیں گے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔
مل مزدور مطالبہ کررہے ہیں کہ ایک ہی عہدے پرکام کرنے والے مزدوروں کو مساوی تنخوا
ہ ، ٹیکنکل ملازمین کی بیسک تنخواہ بڑی صنعتوںمیں کام کرنے والے مزدوروںکے مساوی ہوں۔ بی ڈی اے کی شرح ۸نمبروں کی شرح سے ہو۔ مل مزدور مطالبات کی حمایت میں گذشتہ دو ماہ سے دھرنادے رہے ہیں ۔ لیکن ضلع ومل انتظامیہ نے ابھی تک مزدوروںکے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔