بارہ بنکی (نامہ نگار)منریگا ملازمین مشترکہ جدوجہد کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا آٹھویں دن بھی جاری رہا۔دھرنے میں بارہ بنکی ضلع کے تمام منریگا ملازمین کے علاوہ پروگرام افسر، تکنیکی اسسٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹر موجود تھے۔ واضح رہے کہ منریگا ملازمین کا دھرنابقایا تنخواہ کے ایک نکاتی مطالبہ کی حمایت میں دیا جارہاہے۔ ضلع کے مختلف ترقیاتی بلاکوں میں منریگا ملازمین کی گزشتہ بارہ ماہ کی تنخواہ بقایا ہے۔تنخواہ کی ادائیگی کرنے کے بجائے اس رقم کا غلط استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ دھرنے کے دوران اس سلسلہ میں دو مرتبہ خصوصی ترقیات افسر سے گفتگو ہوئی جو بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ خصوصی ترقیات افسر نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اعلیٰ افسران کے ذریعہ ملازمین سے جاب کارڈ کے علاوہ دیگر زمروں جیسے نرمل بھارت مہم، اندرارہائشی اسکیم اور کوشل وکاس مشن اسکیم میں زبردستی کام کرایا جاتاہے۔
اور اس کے عوض میں کوئی محنتانہ نہیں دیاجاتا۔