لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ویسٹیج بڑھانے اور پاؤڈر والا سونا بند کئے جانے سمیت سات دیگر مطالبات کی حمایت میں سرو سورن کار ویاپارمنڈل نے جھولے لال پارک میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی قیادت سروسون کار ویاپار منڈل کے ریاستی صدر رام گوپال ورما نے کی۔ مسٹر ورما نے اپنے ۹ نکاتی مطالبات کی عرضداشت اے سی ایم کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کوبھیجی ہے۔ مسٹر ورما نے بتایا کہ ہم لوگوںنے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ وقت میں جو ہمارے مسائل ہیں ان کا تصفیہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرافہ سے جڑا تھوک تاجر تو مزہ میں ہے لیکن زیورات بنانے والے کاریگروں کو کنبہ کا پیٹ بھرنے میں بھی دقتیں آرہی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہم لوگ گزشتہ ایک ہفتہ سے کام بند کر کے ہڑتال پر ہیں لیکن تھوک تاجروں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ مسٹر ورما نے کہاکہ اگر جلد ہی حکومت ہمارے مطالبات کو پورا کروانے میں مدد نہیں کی تو ہم لوگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔ شہر صدر انوپ رستوگی نے بتایا کہ ۱۰۰ گرام سونے میں تقریباً تین سے چار فیصد ان پاؤڈروں کی ملاوٹ کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ سونے کا معیار بھی گر جاتا ہے اور وہ سخت ہو جاتا ہے جس کے سبب زیو بنانے میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بیس برس قبل سونے میں جو خالص پن ہوتا تھا وہ اب نہیں رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاؤڈر والے سونے کو ایک دم بند کر دیا جائے کیونکہ اس سے کاری
گروں کی صحت پر مضر اثرات پڑ رہے ہیں۔