گورکھپور(نامہ نگار)۔اترپردیش بجلی ملازمین یونین کی اپیل پربجلی محکمہ کے ملازمین نے مہدی پورچیف انجینئر (تقسیم)کے دفتر پردھرنا ومظاہرہ کیا۔ یونین کے علاقائی صدر وید پرکاش پانڈے نے کہا کہ جب ریاست مین چالیس لاکھ بجلی صارفی کے اس وقت بجلی محکمہ میں تقریبا ً ایک لاکھ بجلی ملازمین ملامت کرتے تھے ۔ آ ج جب ایک کروڑ چالیس لاکھ بجلی صارفین ہیں تو بجلی ملازمین کی تعداد صرف چالیس ہ
زار رہ گئی ہے۔انھوںنے کہا کہ نئے ملازمین کی بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی ملازمین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔یونین کے علاقائی سکریٹری پی کے اپادھیائے نے کہا کہ پاور کارپوریشن اسٹائپنڈ ملازمین کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کیاجارہاہے۔ ٹھیکے پرکام کرنے والے ملازمین کو چار چار ماہ تک تنخواہ نہیں دی جاتی۔ دھرنے پر جگناتھ یادو، رام ملن ، رمیش ، بابو لال ،دنیش، راج کمار رائے ، ادے چند، رمیش گوڑ کے علاوہ مہیش پٹیل ، پردیپ کمار ، ناگیندریادو اور ننھے سنگھ وغیرہ بجلی ملازمین موجودتھے۔