لکھنو¿:دوشنبہ کو مولانا کلب جواد شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین سید وسیم رضوی کو ہٹائے جانے کے مطالبہ کے سلسلے میں چوک سے حضرت گنج آکر شاہی مسجد پر دھرنا ومظاہرہ کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وسیم رضوی کو ہٹایا جائے۔ جس کے سبب ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔
سیتا پور روڈ کی طرف سے آنے والا کوئی بھی ٹریفک پکا پل کی جانب نہیں جاسکے گا۔ بلکہ یہ ٹریفک ڈالی گنج ریلوے کراسنگ سے بائیں مڑکر کپور تھلہ چوراہا، چوراہا نمبر آٹھ سے آئی ٹی کالج ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ کونیشور چوراہا گھنٹہ گھرنیبو پارک رومی گیٹ چوکی تراہے کی طرف سے آنے والے عام ٹریفک بڑا امام باڑہ اور پکا پل کی طرف نہیں جاسکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک میڈیکل کراس کونیر نیبو پارک کے پیچھے ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ شاہ مینا تراہا سے عام ٹریفک پکا پل کی جانب نہیں جاسکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک میڈیکل کالج ڈالی گنج پل آئی ٹی ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ ڈالی گنج پل سے سیتا پور روڈ ہردوئی روڈ کی جانب جانے والا ٹریفک پکا پل شہید اسمارک کی جانب نہیں جاسکیں گے ۔ بلکہ یہ ٹریفک پولیس آفس کی جانب سے مونگ پھلی منڈی میڈیکل کالج چوراہا ، آئی ٹی کپور تھلہ ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ سی ڈی آر آئی تراہے سے شہید اسمارک پریورتن چوک کی جانب عام ٹریفک نہیں جاسکیں گے ۔ بلکہ یہ ٹریفک قیصر باغ بس اسٹینڈ ، سٹی اسٹیشن ، چریا جھیل ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ سبھاش پریورتن چوک چوراہا سے عام ٹریفک سی ڈی آر آئی حضرت گنج کی جانب نہیں جاسکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک قیصر باغ اشوک لاٹ ، ہنومان سیتو ، آئی ٹی ، چریا جھیل ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔ آئی ٹی ، ہنومان سیتو ، قیصر باغ اشوک لاٹ سے عام ٹریفک پریورتن چوک کی جانب نہیں جاسکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک بندھا روڈ سے سشیلا دیوی اسمرتیکا سنکلپ واٹیکا قیصر باغ بس اسٹینڈ ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ حضرت گنج چوراہا سے عام ٹریفک ہندی سنستھان ، ڈی ایم رہائش گاہ ، پریورتن چوک کی جانب نہیں جاسکیں گے بلکہ یہ ٹریفک سکندر باغ ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گے۔ لال باغ چوراہے میفیئر کیپٹن تراہے کی جانب عام ٹریفک نہیں جاسکیں گے بلکہ یہ ٹریفک کیپر روڈ ، نور منزل ،رائل ہوٹل ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔ رائل ہوٹل چوراہے سے عام گاڑیاں کیپٹن تراہا حضرت گنج چوراہے کی جانب نہیں جاسکیں گی۔ بلکہ یہ گاڑیاں سیسینڈی ڈی ایس او قیصر باغ ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔ بندریہ باغ ڈی ایس او چوراہا کی جانب سے عام گاڑیاں حضرت گنج کی جانب نہیں جاسکیںگی۔ بلکہ یہ گاڑیاں گولف کلب لال بتی ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔ سکندر باغ چوراہے سے عام ٹریفک حضرت گنج چوراہے کی طرف نہیں جاسکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک دینک جاگرن ،گاندھی سیتو گولف کلب ، چریا جھیل ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔ کے کے سی تراہے سے روڈ ویز سٹی بسیں رائل ہوٹل حضرت گنج کی جانب نہیں جاسکیں گی۔ بلکہ یہ بسیں لوکو کنور جگدیش لال بتی گولف کلب ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔ سنکلپ واٹیکا تراہا سے روڈ ویز سٹی بسیں سکندر باغ حضرت گنج کی جانب نہیں جاسکیں گی۔ سنکلپ واٹیکا تراہا سے روڈ ویز سٹی بسیں سکندر باغ حضرت گنج کی جانب نہیں جاسکیں گی۔ بلکہ بسیں بیکنٹھ دھام پی این ٹی گاندھی سیتو ، گولف کلب لال بتی کریپا ہوکر اپنی منزل کو جاسکیں گی۔