مظفر نگر، 28 دسمبر (یو این آئی) ایک طرف اترپردیش حکومت نے مظفر نگر اور شاملی اضلاع میں راحت کیمپوں میں رہنے والوں کو تمام فساد متاثرین کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے، ادھرضلعی انتظامیہ نے آج لوئی کیمپ سے 17 کنبوں کو جبراً نکال دیا ہے۔یہاں سرکاری ذرائع کے مطابق ان کیمپوں میں 17 کنبے غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تھیاور راحت کیمپوں سے ان کے خیموں کو بلڈوزوں کے ذریعہ اکھاڑ پھینکا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے ان لوگوں کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ وہ راحت کیمپوں میں سرکاری زمین پرقابض ہونا چاہ رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 153 خاندان ابھی بھی لوئی کے راحت کیمپوں میں مقیم ہیں، جبکہ 135 خاندان 5۔5 لاکھ روپے باز آباد کاری کا معاوضہ لینے کے بعد کیمپ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔