لکھنؤ:مظفر نگر فساد متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ کا بندوبست کیاجائے گا۔ یہ بات مولانا سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفرانمآب میں مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امام باڑہ غفرانمآب میں کل متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف باکس رکھاجائے گا جس میں لوگ اپنی حیثیت کے حساب سے فساد متاثرین کی مدد کیلئے رقم و دیگر اشیاء دے سکتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ یہاں سے جمع ہونے والے فنڈ کو مظفر نگرفساد متاثرین کو دیا جائے گا خواہ وہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔