لکھنؤ۔ قانون ساز کونسل کے ٹیچر اور گریجویشن کے چھ چھ حلقوں کی رائے دہندگان فہرست کے دوبارہ معائنہ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ پہلے ۱۵؍نومبر تک آخری تاریخ تھی لیکن اب توسیع کرتے ہوئے ۲۵؍نومبر تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی چیف الیکشن کمشنر امیش سنہا نے بتایا کہ قانون ساز کونسل گریجویشن حلقہ کے سلسلہ میں چھ حلقوں لکھنؤ ، بنارس، الہ آباد، جھانسی ، آگرہ اور میرٹھ کے ساتھ ہی ٹیچر انتخابی حلقہ کے چھ حلقوں لکھنؤ ،بنارس، میرٹھ، آگرہ ، گورکھپور، فیض آباد اور بریلی- مرادآباد کی رائے دہندگان فہرست کے دوبارہ معائنہ کی تاریخ میں ۱۵؍نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔