لکھنو : قانون ساز کونسل کے ٹیچر اور گریجویشن کے چھ چھ حلقوں کی رائے دہندگان فہرست کے دوبارہ معائنہ کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ پہلے ۵۱نومبر تک آخری تاریخ تھی لیکن اب توسیع کرتے ہوئے ۵۲نومبر تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی چیف الیکشن کمشنر امیش سنہا نے بتاےا کہ قانون ساز کونسل گریجویشن حلقہ کے سلسلہ میں چھ حلقوں لکھنو ¿ ، بنارس، الہ آباد، جھانسی ، آگرہ اور میرٹھ کے ساتھ ہی ٹےچر انتخابی حلقہ کے چھ حلقوں لکھنو ¿ ،بنارس، میرٹھ، آگرہ ، گورکھپور، فیض آباد اور بریلی- مرادآباد کی رائے دہندگان فہرست کے دوبارہ معائنہ کی تاریخ میں ۵۱نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔