تہران:ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق ایرانی پارلیمان سے کرانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔کل یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ایران کے سپریم رہنما کا کہنا تھا کہ معاہدے کو منظور یا رد کرنے کا فیصلہ ایرانی پارلیمان کے ارکان کو خود کرنا ہے اور وہ انہیں اس بارے میں کوئی مشورہ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایران کے مستقبل سے متعلق ایک اہم پیش رفت ہے جس میں پارلیمان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ایرانی سپریم رہنما نے عالمی طاقتوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا کہ اگر ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں فوری طور پر نہ اٹھائی گئیں تو ان کا ملک معاہدہ مسترد کردے گا۔