لندن: معذوری اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ہینری فریسر کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔ 6 سال قبل ایک حادثے کا شکار ہونے والے ہینری نے اپنے منہ کی مدد سے پینٹنگ کرنی شروع کر دی ہے۔