لکھنؤ ۔ ( نامہ نگار)پارہ علاقے میں واقع راجکیہ ممتا ودیالہ میں رہ رہی ایک طالبہ کی مشتبہ حالت میںموت ہوگئی ۔ محکمہ معذور بہبود کے ذریعہ چلایا جا رہا یہ اسکول موہان علاقے میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ۱۹۹۸ سے جسمانی طور سے یہ معذور لڑکی یہاں رہ کر پڑھائی کر رہی تھی ۔ وہ مرگی جیسے مرض کا شکار تھی ۔۲۵ جنوری کو اس کی حالت خراب ہوگئی تھی تو علاج کیلئے بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی ۔ موقع پر پہونچی وزیر گنج پولی
س نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔