کوشامبی۔ (وارتا)۔ اترپردیش میں کوشامبی ضلع کے سینی علاقہ کے کنوار گاؤں میں کل رات نامعلوم بدمعاشوںنے ایک معذور دلت دکاندار کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنوار گاؤں کے رام سونکر(۳۰) پیر سے معذور ہیں ، گھر میں ہی ان کی پرچون کی دکان ہے ۔ گھر سے باہر رفع حاجت کیلئے گئے تھے اسی دوران نامعلوم بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔