میرٹھ:اترپردیش میں میرٹھ کے جران پھاٹک اور باچوک گاوں کے درمیان ایک خاتون نے اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ کل رات قریب 35 سالہ خاتون اپنی بچی کو لیکر ہاپوڑ میرٹھ ریل لائن پر ٹرین کے آگے کود گئی جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔خاتون نے لال رنگ کی ساڑھی اور کالے رنگ کا بلاؤز پہن رکھا تھا جبکہ بچی نے سفید رنگ کی جرسی اور لال پٹے والا جینز پہنی ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس کے لوگوں کو بلاکر پولیس نے ان کی شناخت کی کوشش کی لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ خاتون آس پاس کے گاوں کی ہوسکتی ہے ۔