لکھنؤ(نامہ نگار)ایک نابالغ کے ساتھ غیر فطری فعل کا الزام برداشت کر رہے موٹر میکینک نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ انسپکٹر مڑیاؤں رگھوبیر سنگھ نے بتایا کہ ۳۵سالہ موٹر میکینک منوج سنگھ نیا پوروا علاقہ میں اپنی سسرال میں رہ رہا تھا۔ منوج ڈالی گنج علاقہ کا رہنے والا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ گذشتہ شب اس نے اپنی سسرال میں دروازے کے کنڈے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی مڑیاؤں پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ مڑیاؤں پولیس نے جب منوج سنگھ کے بارے میں معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ گذشتہ ۸؍اگست کو منوج کے خلاف اس کے ایک کرائے دار نے نابالغ بیٹے کے ساتھ غیر فطری فعل کی رپورٹ درج کرا ئی تھی۔رپورٹ درج ہونے کے بعد منوج خوف کے سبب مڑیاؤں واقع اپنی سسرال میں رہنے لگا تھا۔ غیر فطری فعل کے اس معاملہ کی تفتیش حسن گنج کوتوالی میں تعینات داروغہ کے بی سنگھ کر رہے تھے الزام تو اس بات کا بھی ہے کہ پولیس والے منوج سے روپئے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ شاید اسی وجہ سے پریشان ہو کر منوج نے خود کشی کر لی۔ منوج سنگھ کے کنبہ میں بیوی کنچن اور ایک ڈھائی سال کی بیٹی ہے۔