کانپور (نامہ نگار)کئی دن سے اسکول نہ جانے کے سبب ماں نے درجہ چہارم میں پڑھنے وال
ے اپنے بیٹے کو ڈانٹ پلائی تواس نے ریل گاڑی کے آگے گودکر مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایاکہ پنکی کے سندرنگر کے رہنے والے انل راج پوت کا اکلوتابیٹا ستیم راج پوت (۱۲) درجہ چہارم کا طالب علم تھا۔وہ کئی دنوں سے اسکول نہیں جارہاتھا ۔اس کی وجہ سے اس کی ماں نے کل شام اسے ڈانٹاتھا۔ سرزنش سے ناراض طالب علم رات کو گھر سے نکلا اورپنکی پرائو ریلوے کراسنگ پر ایک ٹرین کے آگے مبینہ طورپر کود گیا۔جس سے اسی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی۔وہاں سے گزر رہے کچھ لوگوں نے ستیم کی لاش پہچان کر اس کے گھر اطلاع دی۔ گھروالوں کا کہناتھا کہ انھیں نہیں معلوم تھا کہ ایک چھوٹا بچہ اسکول نہ جانے پر سرزنش کے سبب اتنا بڑاقدم اٹھالے گا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی اورمعاملے کی جانچ شروع کردی۔