لکھنؤ۔(نامہ نگار)حسین گنج علاقے میں جمعرات کی دیر شب مزدور کے معصوم بیٹے کو گولی مارنے والے اس کے پڑوسی مورنگ بالو کا روبا ری کو پولیس نے گرفتا کرلیا ہے۔ فی الحال ابھی اس کے پاس سے پولیس نے واردات میں استعمال کوئی اسلحہ برآمد نہیں کیا ہے۔ سی او حضرت گنج راجیش شریواستو نے بتایاکہ لال کنواں کے باشندے مزدور پارس ناتھ اپنے کنبہ کے ساتھ جمعرات کی دیر شب اپنی چھت پر سو رہا تھا۔ اس درمیان تین گولیاں چلیں اور ایک گولی پارس ناتھ کے آٹھ سالہ بیٹے شیوا کے پیر میں لگ گئی ۔ زخمی شیوا کو کنبہ کے لوگوں نے علاج کیلئے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا تھا اس معاملے میں چھان بین کی گئی تو پولیس کو پتہ چلا کہ پارس ناتھ کا اپنے پڑوس میں رہنے والے مورنگ بالو کاروباری شہان سے مکان کے پا س احاطہ کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی بنیا دپردیر شب پولیس نے شہان کو گرفتار کرلیا فی الحال پولیس نے ملزم کے پاس سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں کیا ہے۔ انسپکٹر حسین گنج کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی برآمدگی کیلئے اب ملزم کو پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر لیا جائے گا۔ ملزم کاکہنا ہے کہ وہ پارس ناتھ اور اس کے کنبہ کو مکان سے ہٹانا چاہتا تھا اور ڈرانے کیلئے اس نے گذشتہ رات فائرنگ کی تھی۔