نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے 25 ارکان کے معطل کئے جانے کے خلاف احتجاج میں آج پارٹی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ نے مسلسل چوتھے دن پارلیمنٹ ہا¶س کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف میں جم کر نعرے بازی کی۔کانگریس کے ارکان نے دھرنے میں جنتا دل یو اور راشٹریہ جنتا دل کے ممبران پارلیمنٹ نے بھی کانگریس کا ساتھ دیا اور جم کر نعرے بازی کی۔
دھرنے میں محترمہ گاندھی کے علاوہ کانگریس کے نائب راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، ڈپٹی لیڈر آنند شرما، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے ، سابق وزیر کمل ناتھ، جیوتی رادتیہ سندھیا، ویرپا موئلی سمیت لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے پارٹی کے رکن شامل ہوئے ۔ کئی کانگریسی رکن سیاہ چغہ پہنے ہوئے تھے ۔ انہوں نے بازو پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھی۔وہ سیاہ پرچم لہرا رہے تھے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔مسٹر آزاد، مسٹر کھڑگے ، مسٹر سندھیا، مسٹر پرمود تیواری اور کچھ دیگر رہنما آج سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے تھے ۔