کاس گنج: اترپردیش میں کاس گنج کے اماپور تھانہ میں تعینات ایک سپاہی نے آج ایٹہ میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سروج نامی اس سپاہی کو ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنے کی وجہ سے کاس گنج کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہمانشو کمار نے حال میں معطل کردیا تھا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ سروج نے گھریلو پریشانیوں کے سبب خودکشی کی ہے ۔