لکھنؤ۔(نامہ نگار)معلمین اردو کی مختلف تنظیموں کا ایک جلسہ اردو بچاؤ تحریک زیراہتمام دارالشفا میں منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت ارشاد ربانی اور نظامت وسیم ندوی نے کی۔ جلسہ میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ جلسہ میں سماجوادی پارٹی کو کامیاب بنایا جائے کیوں کہ جب بھی ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکو مت قائم ہوئی اس نے محبان اردو کے جذبات کا خیال رکھا ہے۔ اپنے دوسالہ مدت کار میں سماجوادی پارٹی نے ۲۰۰۰سے زائد معلمین اردو کی تقرری ، اترپردیش اکادمی تشکیل کرکے اس کا واضح ثبو ت دیا ۔ محبان اردوکو اکھلیش حکومت سے امید ہے کہ معلمین اردو کے باقی عہدوں کو الیکشن کے بعد جلد از جلد پائے تکمیل کو پہنچایا جائے گا اس موقع پر فہیم بدایونی ، شادمہ یاسمین ، خدیجہ بانو، عامر قدوئی اور احمد میاں ندوی موجود تھے۔