ریاض ۔ 04 مئی (یو این این) سعودی عرب کی حکومت نے کہاہے کہ معمر افراد کے حج اورعمرہ کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیرحج حاتم القادی نے بتایا کہ سال رواں کے دوران معمر افراد کے حج اورعمرہ کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی محکمہ صحت نے اس حوالے سے وزارت حج کوکسی طریقہ کار سے آگاہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک 40لاکھ سے زائد مسلمان عمرہ اداکرچکے ہیں اور اس دوران معتمرین میں کسی وبائی مرض کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔نائب وزیر حج نے بتایا کہ وزارت حج اس ضمن میں وزارت صحت کے ساتھ قریبی رابطے می
ں ہے۔