بارہ بنکی (نامہ نگار)تھانہ محمد پور کھالہ حلقہ کے تحتنامعلوم بدمعاشوں نے معمر شخص کا گلادبا کر قتل کردیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔موصولہ خبر کے مطابق کھالہ علاقہ کے تحت گاؤں ہردیا پور کا باشندہ بدری یادو(۷۰) اپنے گھروالوں کے ساتھ گھر کے باہر سورہاتھا۔دیررات اس کے چلانے کی آوزسن کر لوگ بیدار ہوگئے۔لوگوں نے دیکھا کہ بدری یادو کے گلے پر دھاردار ہتھیار سے حملہ ہوا ہے اور وہ شدید پور پر زخمی ہوگیا ہے۔اس سے قبل کہ بدری یادو حملہ آوروں کے نام بتاتے ان کی موت ہوگئی۔